اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،حملے سے قبل نتائج فراموش نہ کئے جائیں ،سامی ابو زہری

غزہ میں فوج داخل کرنا اتنا آسان نہیں، قابض فوج نے غلطی کی تو غزہ کو اس کا قبرستان بنا دیں گے، بیان

جمعہ 23 جون 2017 14:45

اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،حملے ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل اس کے نتائج کو فراموش نہ کرے۔حماس ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی سدرن کمانڈ کے سربراہ کا فلسطینی مزاحمت کاروں کے بارے میں بیان فلسطینی قوم کو کھلی دھمکی ہے۔

حماس اور پوری فلسطینی قوم دشمن کی ہرطرح کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر حملے سے قبل اس کے نتائج پر غور کرے۔ فلسطینی قوم جنگوں سے نہیں ڈرتے۔ موجودہ حالات میں ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی دشمن کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ابو زھری نے کہا کہ غزہ میں فوج داخل کرنا اتنا آسان نہیں۔ قابض فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو غزہ کو اس کا قبرستان بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام گزشتہ ایک عشرے میں تین جنگوں کا سامنا کرچکے ہیں۔ اسرائیل کو اندازہ ہے کہ ہر بار فلسطینی مزاحمت کاروں نے پہلے کی نسبت زیادہ طاقت اور جدید اسلحے کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :