بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں ،ٹرمپ
جمعہ 23 جون 2017 15:56
(جاری ہے)
جس میں یانگ جے چھی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے پرخلوص سلام پہنچایا اور کہاکہ مار آ لاگو کی ملاقات میں چین اور امریکہ کے سربراہوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں حال ہی میں چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔
دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا ہے ۔ اور اقتصادی تعاون میں سو دن کے منصوبے میں جلدی فائدے کے حوالے سے اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔ اور اہم عالمی اور علاقائی امور پر صلاح ومشورے کو برقرار رکھا گیا ہے ۔اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے عوام نے حقیقی فوائد حاصل کئے ہیں ۔ اگلے مرحلے میں ، چین امریکہ کے ساتھ تعاون کی روح کو لے کر مختلف سطحوں کے تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے پر بھی تیار ہے تاکہ چین امریکہ تعلقات صحت مندانہ اور مستحکم طور پر ترقی کر سکیں ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یانگ جے چھی سے چینی صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا چین کورین جزائر کے ایٹمی مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پر امن طورپر حل کرنے کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں وہ امریکہ کے ساتھ رابطہ اور تعاون جاری رکھے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مار آ لاگو میں ان کی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات بہت کامیاب رہی ہے ۔اور بہت سے معاملات میں اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔ میں مختلف شعبوں میں چین اور امریکہ کے تعاون میں زیادہ پیش رفت دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔ مجھے جی کی سربراہی سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر چین کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ان کو امید ہے کہ اسی طرح ا علی سطح کے تبادلے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق مصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.