مسلم لیگ (ن) طارق آباد کے زیر اہتمام مستحقین غریب بیوہ ،نادار خاندانوں میں نقد رقوم اور عید پیکج کی تقسیم

جمعہ 23 جون 2017 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) طارق آباد نے مستحقین غریب بیوہ ،نادار خاندانوں میں نقد رقوم اور عید پیکج تقسیم کر دیا ۔اس حوالہ سے گزشتہ روز مسلم لیگ ن وارڈ نمبر سات کے سرپرست اعلیٰ راجہ محمد امین خان چیئرمین زکوٰة کمیٹی طارق آباد کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندیم زرگر تھے ۔

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما وارڈ نمبر سات کے صدر ممتاز سواتی اور دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے ۔ندیم زرگر،راجہ امین خان اور ممتاز سواتی نے ایک خطیر رقم مستحقین میں تقسیم کی ۔بیوہ نادار،مساکین لوگوں نے مسلم لیگ کی طرف سے عید کی خوشیوں میں شامل کرنے پر ڈھیروں دعائیں دیں اور حکومت و ن لیگ وارڈ طارق آباد کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر طارق آباد کے مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوںمیں شریک کیا ۔

(جاری ہے)

ہم وزیر اعظم ،وزیر تعلیم کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم زرگر،راجہ امین خان ،ممتاز سواتی نے کہا کہ وزیر اعظم فاروق حیدر،وزیر تعلیم افتخار گیلانی مظفرآباد کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔بالخصوص طارق آباد کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ایم ڈی اے دفتر تا لوئر طارق آباد سڑک کی تعمیر اس سلسلے کی کڑی ہے ۔طارق آباد میں اب وافر مقدار میں فنڈز خرچ ہونگے ،۔سابقہ ادوار میں طارق آباد کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ۔اب ن لیگ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے ۔لوگ ن لیگ کی حکومت پر مکمل اعتماد رکھیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :