قرآن کریم عظمت والی کتاب جس کا تعلق قرآن سے جڑ گیا وہ کامیاب و کامران ہو گیا ‘ قرآن پاک پوری دنیا کیلئے راہ عمل اور راہ نجات ہے ‘قرآن پاک کی تعلیم دینا اور حفظ کرنا ایک بڑی سعادت اور بڑا اعزاز ہے

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کا جشن نزول قران کانفرنس سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 15:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ قرآن کریم عظمت والی کتاب جس کا تعلق قرآن سے جڑ گیا وہ کامیاب و کامران ہو گیا ۔ قرآن پاک پوری دنیا کے لیے راہ عمل اور راہ نجات ہے ۔قرآن پاک کی تعلیم دینا اور حفظ کرنا ایک بڑی سعادت اور بڑا اعزاز ہے ۔

الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ کے مشن کو جاری رکھیں گئے ۔آزاد کشمیر کے دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔دُنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا ،خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی ترغیب دیتے ہیں۔ قرآن پاک کتاب ہدایت ہے اس میں پوری بنی نوع انسانوں کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔

(جاری ہے)

جس کا تعلق قرآن پاک سے جڑ گیا وہ سرخرو کامیاب ہو گیا۔ رمضان المبارک ہم سے الوداع ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مورگاہ شریف میں منعقدہ جشن نزول قران کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر مدرسہ ہذا کے طلباء و اساتذہ کے علاوہ علماء کرام اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قران پاک زبانی پڑھنا اور دیکھ کر پڑھنے میں زیادہ ثواب ہے۔

انہوں نے کہا دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخر ت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔اولیاء کرام نے حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا اور پوری دُنیا میں یہی پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا اسلام کی سربلندی کے لیے پاکستان و آزاد کشمیر کی تمام مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ بعدازاں مدرسہ ہذا کے طلباء کو تعلیمی اسناد اور دیگر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ صاحبزادہ پیر شمیم نعمانی نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی طرف سے انکونقد انعامات بھی دیے ۔

متعلقہ عنوان :