لاہور ہائیکورٹ ،ماتحت عدلیہ میںعید الفطر کی تعطیلات کا آغاز کل سے ہوگا

عدالتیں28جون کو دوبارہ کھلیں گی، تعطیلات میں ڈیوٹی مجسٹریٹ خصوصی مقدمات کی سماعت کیلئے موجود ہونگے

جمعہ 23 جون 2017 16:01

لاہور ہائیکورٹ ،ماتحت عدلیہ میںعید الفطر کی تعطیلات کا آغاز کل سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ ، علاقائی بنچز اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز کل ( ہفتہ) سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں24سے 28جون تک عید الفطر کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گی۔ تعطیلات کے دوران ڈیوٹی مجسٹریٹ خصوصی مقدمات کی سماعت کے لئے موجود ہوں گے۔