مسجد النوری کی شہادت داعش کی شکست ہے،وزیر اعظم عراق

جمعہ 23 جون 2017 16:07

مسجد النوری کی شہادت داعش کی شکست ہے،وزیر اعظم عراق
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ داعش کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی جامع مسجد النوری کی دھماکے میں شہادت اس کا اعترافِ شکست ہے۔

(جاری ہے)

عراقی وزیراعظم نے داعش کی جانب سے جامع مسجد النوری کو بم دھماکے میں شہید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے داعش کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ داعش نے موصل کی تاریخی جامع مسجد کو دھماکے سے شہید کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ایک بیان میں العبادی نے کہا کہ تاریخی مسجد اور اس کے مینار کو دھماکے سے شہید کرنا داعش کی شکست کا اعلان ہے۔

متعلقہ عنوان :