یورپ کی اسٹار بکس دکانوں میں مہاجرین کام کریں گے

جمعہ 23 جون 2017 16:15

یورپ کی اسٹار بکس دکانوں میں مہاجرین کام کریں گے
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) اسٹاربکس کمپنی سال 2022 تک اپنی یورپ کی دکانوں کے لئے 2 ہزار 500 مہاجرین کو روزگار فراہم کرے گی۔قہوے کی کمپنی اسٹاربکس نے یورپ میں مہاجرین کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہکو ذرائع ابلاغ نے اسٹاربکس کی طرف سے جاری کردہ بیان کیحوالہ سے بتایا کہ کمپنی سال 2022 تک اپنی یورپ کی دکانوں کے لئے 2 ہزار 500 مہاجرین کو روزگار فراہم کرے گی۔

کمپنی نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مہاجرین کے پروگرام کا ایک حصہ ہے اور فیصلے کے دائرہ کار میں کٴْل 10 ہزار مہاجرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔بیان کے مطابق مہاجرین کے انتخاب کے دوران یورپ میں مہاجرین کودکان فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :