چین کے ہولڈنگ گروپ گیلی نے ملائیشیا کی کار ساز کمپنی پروٹون کے 49.9فیصد حصص خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

جمعہ 23 جون 2017 16:16

چین کے ہولڈنگ گروپ گیلی نے ملائیشیا کی کار ساز  کمپنی پروٹون کے 49.9فیصد ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چین کے جی جیانگ گیلی ہولڈنگ گروپ نے جمعہ کو ملائیشیا کی خسارے میں جانیوالی کار ساز کمپنی پروٹون کے 49.9فیصد حصص خریدنے کے حتمی معاہدے پردستخط کئے ، حتمی معاہدے پر ملائیشیا کی کاروباری سلطنت جو پروٹون کے 100فیصد ملکیت کی ہے ، گیلی اور جی بی آر ۔

(جاری ہے)

ہائیکون کے دورمیان ابتدائی معاہدہ طے پانے کے 30روز بعد دستخط کئے گئے ہیں ، اس معاہدے کی مالیت 460.3ملین رنگٹ (108ملین امریکی ڈالر ) ہے جس میں گیلی کی طرف سے پروٹون میں 170.3ملین رنگٹ کی نقد سرمایہ کاری اور 290ملین رنگٹ مالیت کے سپورٹس یوٹیلٹی وہیکل پلیٹ فارم شامل ہیں۔

یہ بات جی آر بی ۔ہائیکون کے منیجنگ ڈائریکٹر سید فیصل البر نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد ایک مشترکہ کانفرنس میں بتائی ۔سید فیصل نے کہا کہ ہماری فوری توجہ ملائیشیا کی بہتر ین فروخت ہونیوالی کارکے طورپر اپنی پوزیشن کو بحال کرنا ہے۔معاہدے کے تحت گیلی پروٹون کی برطا نوی کار مارکیٹ لوٹس نے 51فیصد حصص بھی خریدے گی ، گیلی کے چیئرمین لائی فوشو نے کہا کہ ان کی ترجیح یہ ہے کہ پروٹون اور لوٹس کو منفعت بخش اداروں میں تبدیل کر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :