پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچایا، عبدالرزاق چیمہ

اہلکاروں کے گاڑی کو روکتے ہی دھماکا ہو گیا ، دھماکے سے دو گاڑیاں تباہ ہوئیں لیکن معلوم نہیں دھماکا خیز مواد کس گاڑی میں موجود تھا، تعین کر رہے ہیں ،پٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 16:22

پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچایا، عبدالرزاق ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچایا، اہلکاروں کے گاڑی کو روکتے ہی دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں لیکن ابھی اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ دھماکا خیز مواد کس گاڑی میں موجود تھا۔گزشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچایا، اہلکاروں کے گاڑی کو روکتے ہی دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں لیکن ابھی اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ دھماکا خیز مواد کس گاڑی میں موجود تھا۔

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت لال خان، غنی خان اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اور دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیںانہوں نے کہاکہ اس وقت حملہ آور کے ہدف کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔انھوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار حملہ آور کو جب روکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔اس چوک اور اس کے قریب پہلے بھی بم دھماکے ہوتے رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔