قلات ،شب قدر کی بابرکت رات میں کیسکو کی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ،عبادت گزار وں اور دیگر کو شدید مشکلات کاسامنا

جمعہ 23 جون 2017 16:45

قلات ،شب قدر کی بابرکت رات میں کیسکو کی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ،عبادت ..
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) قلات میں شب قدر کی بابرکت رات کو کیسکو کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ عبادت گزار وں اور دیگر کو شدید مشکلات کاسامنا، کیسکو کے پاس ہندوئوں کے میلے کے لیئے بجلی تو ہے مگر مسلمانوں کے لیئے اہم ترین رات اور بابرکت رات کے لیئے بجلی نہیں عوامی حلقوں کی جانب سے کیسکو کی شدید مذمت آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ قلات میں گزشتہ رات شب قدر کی بابرکت رات میں کیسکو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کیا گیا جس کی وجہ سے نمازیوں عبادت گزاروں اور دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا کیسکو کی جانب سے عین عبادت کے وقت بارہ بجے بجلی بند کر دی گئی جو کہ سحری تک بند رہی بجلی کی بند ش سے نمازی عبادت گزار پریشانی میں مبتلا ہو گئے قلات کے عوامی حلقوں نے کیسکو کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہیکہ کہ جب ہندوئوں کا میلہ لگتا ہیں تو ان کو بجلی بلاتعطل فراہم کی جاتی ہیں مگر مسلمانو ں ملک مسلمانو ں کا مہینہ اور مسلمانوں کی اہم بابرکت رات شب قدر کو بجلی فراہم نہ کر نا قابل مذمت ہیں انہوں نے کہا ہیکہ کہ وزیر آعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کرنے کے باوجود قلات شہر میں اب بھی بارہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں جبکہ دہی علاقوں میں 48 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہیں انہو ںنے وفاقی حکومت اور واپڈا کے آعلیٰ حکام سے قلات میں طویل لوڈشیڈنگ کر نے کی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں۔

متعلقہ عنوان :