عمر اکمل کی سنچری ،ڈالر ایسٹ کلب پر فائنل کے دروازے کھل گئے

جمعہ 23 جون 2017 17:00

عمر اکمل کی سنچری ،ڈالر ایسٹ کلب پر فائنل کے دروازے کھل گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) آغا خان جم خانہ رمضان فیسٹول ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈالر ایسٹ کلب نے عمر اکمل کی جارحا نہ سنچری کی بدولت عمر کرکٹ کلب کو 60 رنز سے ہرا کر فائنل میں کھیلنے کا اعزا ز حاصل کر لیا۔ عمر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر ڈالر ایسٹ کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

ڈالر ایسٹ سی سی نے مقررہ20 اوورز میں 243 رنزبنائے،ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے 62 گیندوں پر 128 رنز بنا ڈالے جس میں 13 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ جواب میں عمر کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہد ف کیلئے بڑی کوشش کی مگر وہ کار گر ثابت نہ ہو سکیں اور عمر سی سی مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر183 رنز بنا سکی۔مہما ن خصوصی غلام علی نے عمر اکمل کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :