کنفیڈریشن فٹبال کپ: آسٹریلیا اور کیمرون کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

جمعہ 23 جون 2017 17:28

کنفیڈریشن فٹبال کپ: آسٹریلیا اور کیمرون کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) فٹبال کے منی ورلڈ کپ میں روس میں دنیا بھر کی سرفہرست ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔ کنفیڈریشن کپ کے اہم میچ میں کیمرون اور آسٹریلیا کے درمیان جوڑ پڑا، ایشین اور افریقن چیمپئن ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، کیمرون کا پہلا گول 45 ویں منٹ میں زیمبو نے سکور کیا۔

(جاری ہے)

ساٹھویں منٹ میں آسٹریلیا کے ملیگن نے میچ برابر کر دیا۔ آخری تیس منٹ میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم ناکام رہیں۔ اس طرح یہ مقابلہ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :