قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی‘ملک بھر سے 8 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور کی بات چیت

جمعہ 23 جون 2017 17:45

قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی‘ملک بھر سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ رواں سال اگست میں لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور کے مطابق چیمپئن شپ 2 سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ ایشین سٹائل کی بنیادپر کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے سلسلہ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :