آغا خان جم خانہ رمضان فیسٹول ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

عمر اکمل نے 13 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 128 رنز کی اننگز کھیل کر ڈالر ایسٹ کلب کو فائنل میں پہنچا دیا

جمعہ 23 جون 2017 17:45

آغا خان جم خانہ رمضان فیسٹول ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) آغا خان جم خانہ رمضان فیسٹول ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈالر ایسٹ کلب نے عمر اکمل کی جارحا نہ سنچری کی بدولت عمر کرکٹ کلب کو 60 رنز سے ہرا کر فائنل میں کھیلنے کا اعزا ز حاصل کر لیا۔ عمر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر ڈالر ایسٹ کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ڈالر ایسٹ سی سی نے مقررہ20 اوورز میں 243 رنزبنائے،ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے 62 گیندوں پر 128 رنز بنا ڈالے جس میں 13 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ جواب میں عمر کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہد ف کیلئے بڑی کوشش کی مگر وہ کار گر ثابت نہ ہو سکیں اور عمر سی سی مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر183 رنز بنا سکی۔مہما ن خصوصی غلام علی نے عمر اکمل کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :