فارن ایکسچینج ریٹس: اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ 1.4450 مقرر

جمعہ 23 جون 2017 17:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 1.4450 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 104.8699، پائونڈ اسٹرلنگ 132.7862، یورو 117.0767 اور جاپانی ین 0.9443 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ 30 جون 2017ء مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :