امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، یورو کی قدر میں کمی، برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ

جمعہ 23 جون 2017 17:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری قدر پر مستحکم رہا جبکہ یورو کی قدر میں 11 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت 118.39 روپے سے کم ہو کر 118.28 روپے اور قیمت خرید 115.59 روپے سے کم ہو کر 115.48 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 134.27 روپے سے بڑھ کر 134.60 روپے اور قیمت خرید 131.10 روپے سے بڑھ کر 131.42 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :