معروف اخبارات کو ادائیگی کی بجائے ڈمی اخبارات کولاکھوں کی ادائیگیاں اور لیڈنگ اخبارات کو دیوار سے لگادیادیا گیا ، عدم ادائیگی پر کارکنوںکی ماہانہ تنخواہیں بھی روک دی گئیں، صحافیوں کا شدید احتجاج

جمعہ 23 جون 2017 18:45

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیر اعلی کی طرف سے اخبارات کے بلوں کی ادائیگی کی ہدایت کے باوجود غذر کے بعض سرکاری محکموں نے لیڈنگ اخبارات کو ادائیگی کی بجائے عرصہ دراز سے بند اور ڈمی اخبارات کے لاکھوں کی ادائیگی کردی جبکہ لیڈنگ اخبارات کو دیوار سے لگادیادیا گیا بعض سرکاری اداروں میں ایسے اخبارات کے لاکھوں کی بھی ادائیگیاں کی گئیں جو یا تو عرصے سے شائع نہیں ہورہے ہیںیا پھر ایسے اخبارات کا علاقے کے اندر کوئی وجود نہیں ہے مشکوک بلز کی ادائیگی سے قومی خزانے کولاکھوں کا نقصان پہنچانے والوں نے علاقے میں لیڈنگ اخبارات کے طور پر کام کرنے والے اشاعتی اداروں کے بلز کو روک دیا ،جس سے اخباری صنعت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے اخبارات کے تمام بقایا جات کی ادائیگی کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی مگر یہ احکامات ہوائی ثابت ہوگئے لیڈنگ اخبارات کے واجبات کی عدم ادائیگی سے اخباری کارکن عید سے قبل تنخواہوں سے محروم ہیں اخباری مالکان نے بلات کی عدم ادائیگی پر کارکنوں کی ماہانہ تنخواہیں بھی روک دی ہیں گلگت بلتستان بالخصوص ضلع غذرکے صحافی اور ان کے بچے عید کی خوشیوں میں شامل نہیں ہوسکیں گے جس سے غذر کے صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈمی اخبارات کو لاکھوں روپے کی ادائیگیوں کرنے اور لیڈنگ نیوز پیپر ز کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کو صحافت دشمن اقدام قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام بلات کی انکوائری کرائی جائی جو ڈمی اخبارات کو جاری کئے گئے ورنہ صحافی اس اقدام کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے واضع رہے کہ ضلع غذر کے بہت سارے سرکاری اداروں میں اشتہارات کی مد میں معروف اور مستند اخبارات کے لاکھوں کے واجبات گزشتہ تین سالوں سے واجب الادا ہیں مگر سرکاری محکموں کے سربراہان حیلے بہانے بناکر ان بلات کی ادائیگیوں کے لیے تیارنہیں ۔

متعلقہ عنوان :