غذر میں ہزاروں بوری گندم غائب کرنے کا پلان ،عوامی حلقوں کا محکمہ خوراک کی نااہلی پر شدید احتجاج

جمعہ 23 جون 2017 18:45

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ضلع غذر میں ہرسال کی طرح رواں سال کے جون میں بھی ہزاروں بوری گندم غائب کرنے کا پلان طے کرلیا گیا ، جون کے آخرمیں سال ماہانہ کوٹہ پورا تقسیم کرنے کے بجائے ادھا تقسیم کیا گیا جس سے غریب عوام کی عید پھیکی پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جن افراد کو فی گھرانہ ایک من آٹا ملنا چاہیے انہیں صرف بیس کلو آٹادیا گیا ہے جو رمضان کے مہینے اور عید کیلئے انتہائی قلیل ہے علاقے میں گندم بحران سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں گندم ڈیلروں اور عوامی نمائندوں نے محکمہ خوراک کے دفتر کا چکر لگانا شروع کردیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے غذر میں ہر وقت گندم بحران کی شکایات سامنے آرہی ہیں مگر اس کو حتمی حل کہیں نظر نہیں آرہاعوامی حلقوں نے محکمہ خوراک کی نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محکمہ خوراک کے حکا م نے عید سے قبل بقایا گندم تقسیم نہیں کیا تو عید کے روز عوام سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے

متعلقہ عنوان :