عید الفطر کے موقع پر پشاور ہائیکورٹ ،خیبر پختونخوا میں واقع تمام ماتحت عدالتیں، 28جون تک بند رہیں گی،حکم نامہ جاری

جمعہ 23 جون 2017 18:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ پشاور،اس کی شاخیں اورخیبر پختونخوا میں واقع تمام ماتحت عدالتیں، 24جون سے 28جون2017ئ(ہفتہ تا بدھ) عید کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان پشاور ہائیکورٹ پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں کیا گیا۔