چیئرمین پیپلزپارٹی کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

معصوم انسانوں کا خون بہانے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ، بلاول زرداری

جمعہ 23 جون 2017 18:50

چیئرمین پیپلزپارٹی کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔انہوںنے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔