9 جولائی کی یقینی شکست نے ایم کیو ایم کی نیندیں خراب کر دی ہیں، سینیٹر سعید غنی
جمعہ 23 جون 2017 18:50
(جاری ہے)
اس موقعے پر سینیٹر سعید غنی حلقہ پی ایس 114 کے تمام برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو حلقے میں محبت و عزت دی گئی اسے میرے کیے الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔
حلقے میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ پی پی پی ہی نہ کروائے جبکے یہاں سے جیتنے والے تو صرف انتخابات لڑنے آتے ہیں کیوں کہ 1988 سے یہاں جتنے لوگ جیتے آئے ہیں انکا اس حلقے سے کوئی تعلق نہ تھا وہ یہاں آئے جیتے اور پھر حلقے کا رخ تک نہ کیا۔ یہاں سے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے لوگ جیتے اور پھر وزیر بھی بننے لیکن نہ انھوں نے یہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہ کروایا کیوں کہ وہ مہمان اداکار تھے جو صرف اداکاری کے لیے آتے تھے اور پھر 5 سال تک غاہب ہو جاتے تھے اور کرتے بھی کیا نہ انکی رہاہشگاہ اس حلقے میں تھی نہ ہی کبھی اس حلقے کیمسائل سے واقفیت۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی پتنگ 9 جولائی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کاٹ دیں گے۔ افطار ڈنر کے بعد سینیٹر سعید غنی پی پی پی ضلع وستی کے صدر ظفر صدیقی کے ہمراہ جونیجو ٹاون پہنچے جہاں مختلف برادریوں کے جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی ایس 114میں بے دریغ پیسے کا استعمال کر رہی ہے لیکن یقین سے کہتا ہوں وہ اربوں روپے بھی لوگوں میں تقسیم کردیں تب بھی شکست سے بچ نہیں سکتے۔ اس موقعے پر ظفر صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم۔کیو ایم۔کا مئیر اور ڈپٹی مئیر پی ایس 114 میں اپنے امیدوار کی موہم چلا رہے ہیں اور ساتھ ایم این اے بھی موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف لوگوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں بلکہ کے ایم سی کے وسائل کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے دوسری طرف مسلم لیگ گورنر ہاوس کو پی ایس 114 کا انتخابی دفتر بنائے ہوئے ہے جبکے پی پی پی امیدوار کے موہم میں نہ کوئی وزیر نہ ایم۔این اے نظر آتا ہے کیوں کہ سینیٹر سعید غنی کا تعلق جس جماعت سے ہے وہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، نہ کہ سیاسی رشوت پر جو پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نواز کی پی ایس 114 میں انتخابی موئم کا منشور بن چکی ہے۔ اس موقعے پر جونیجو ٹاون کی مختلف برادریوں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 جولائی کو صرف تیر چلے گا اور ہم ثابت کریں گے کہ اس حلقے کے لوگ غریب ضرور ہیں لیکن بے ضمیر نہیں ہماری قیمت لگانے والوں کو مایوسی کا سامنا رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.