ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد کراچی سے لندن سے روانہ ہوگئے

میں پاکستان سے بھاگ نہیں رہاہوں ،علاج کے بعد جلد واپس آؤں گا ،سلیم شہزاد کی گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 18:58

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد کراچی سے لندن سے روانہ ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے سینئر رہنما سلیم شہزاد جمعہ کو کراچی سے لندن سے روانہ ہوگئے ہیں ۔سلیم شہزاد کے چند روز قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا ۔ان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات درج ہیں ۔

(جاری ہے)

سلیم شہزاد ایک طویل عرصہ سے لندن میں رہائش پذیر تھے لیکن کچھ ماہ قبل وہ سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کے لیے کراچی واپس پہنچے تھے تاہم وطن واپسی پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔

ایم کیو ایم کے بانی رہنماؤں میں شمار ہونے والے سلیم شہزاد اس وقت کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔لندن روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ میں پاکستان سے بھاگ نہیں رہاہوں ۔اجازت لے کر علاج کے لئے لند ن جا رہا ہوں ۔بہت جلد پاکستان واپس آؤں گا ۔