مکہ مکرمہ میں جمع الوداع کا روح پرور اجتماع ، لاکھوں مسلمانوں کی شرکت، امت مسلمہ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعائیں

جمعہ 23 جون 2017 19:11

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) مکہ مکرمہ میں جمعہ الوادع کا روح پرور اجتماع ہوا جس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمانوں نے جمع الوداع نہایت روح پرور اور ایمان افروز ماحول میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر مسجد الحرام کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور مسجد کے باہر بھی چاروں اطراف تاحدِ نگاہ بندگان خدا کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمند نظر آ رہا تھا۔ جمع الوداع کی ادائیگی کے بعد اسلام کی سربلندی ، امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا مانگی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :