ٹرمپ اور خاتونِ اول کی میزبانی میں وائٹ ہاوس میں پہلی ر نگا رنگ پکنک کا اہتمام

امریکی صدر مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے ، میلانیا بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں

جمعہ 23 جون 2017 19:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاوس میں پہلی ر نگا رنگ پکنک کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں پہلی ر نگا رنگ پکنک کے موقع پر ٹرمپ کہیں تو مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے تو میلانیا بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں ، جبکہ اس موقع پر ایونکا اور ان کی فیملی بھی خوب موج مستی کرتی دکھائی دی۔ایونکا وائٹ ہاوس کے روز گارڈن میں اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کھیلتی رہیں اور بچوں نے پلے لینڈ میں مزے مزے کی رائیڈز بھی لیں۔ٹرمپ نے مہمانوں کو دیکھ کر اپنی مسرت کا اظہار کیا جبکہ میلانیا بھی بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

متعلقہ عنوان :