خود انحصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر میٹرو پولیٹین کارپوریشن اور سی ڈی اے کو مالیاتی اور انتظامی طور پر مستحکم کیا جارہا ہے ، میئر اسلام آباد
ہماری کوشش ہے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام منصوبوں کو تخمینے سے بھی کم لاگت میں مکمل کر کے قومی خزانے میں خاطر خواہ بچت کی روایت ڈالی جائے، شیخ انصر عزیز
جمعہ 23 جون 2017 19:45
(جاری ہے)
اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ و چیف آفیسر میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد اسد محبوب کیانی ،ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ سینئر افسران اور ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو فعال کر کے مختلف سڑکوں بشمول شاہراہِ دستور، پیر سوہاوہ، جی ایٹ رائونڈ ابائوٹ، سیکرٹریٹ بلاکس، سیکٹر D-12 ،کنونشن سینٹر ، ڈپلومیٹک انکلیو، سروس روڈ (نارتھ ) سیکٹر E-11 ، خیابانِ سہروردی، سرینا چوک، وی آئی پی لوپ فیض آباد ، خیابانِ اقبال اور مارگلہ روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں کی 116کلومیٹر سڑکوں کی کارپیٹنگ کی گئی ۔
یہ کارپیٹنگ اگر دیگر اداروں سے کروائی جاتی تو اس پر تقریباً295 ملین روپے لاگت آتی تاہم دسیتاب وسائل کے موئثر استعمال اور خود انحصاری کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ سے یہ کام کروایا گیا جس سے تقریبا 190 ملین روپے کی بچت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت خود انحصاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ امر قابلِ ستائش ہے کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی بھی اسی روش پر چلتے ہوئے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر وفاقی دارالحکومت کو ایک ماڈل شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.