ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 23 جون 2017 20:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالہ سے مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں آئمہ کرام نے عالم اسلام سمیت ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا اور اسی مناسبت سے شہر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوں میں شریک کارکنوں نے فلسطینی مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

جمعتہ الوداع کے اجتماعات مساجد سمیت کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی منعقد ہوئے جس میں آئمہ کرام نے اسلام کی سربلندی، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی، مسلمانوں کے اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :