واٹر اینڈ سینٹیشن اتھارٹی (واسا)ایبٹ آباد کے ذمہ داروں کی غفلت ‘ ایبٹ آباد کے شہری بدبودار پانی پینے پر مجبور ہوگئے

جمعہ 23 جون 2017 20:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) واٹر اینڈ سینٹیشن اتھارٹی (واسا)ایبٹ آباد کے ذمہ داروں کی غفلت کے باعث ایبٹ آباد کے شہری بدبودار پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔شہر کے دو گنجان آبا دیونین کونسلوں کنج اورکیہال کے مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا واسا کی جانب سے سپلائی کئے گئے پانی میں بدبو اور انتہائی سخت جان کیڑے آرہے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک شہری کوان کیڑوں کی آمد پر تشویش لاحق ہوئی تو اس نے اپنے طور پر کلورین لاکر پانی میں ڈالی جو کیڑوں کو مارنے میں قطعی ناکام ثابت ہوئی اور کافی مقدار میں کلورین استعمال کرنے کے باوجود کیڑے مزے سے تیرتے رہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی مذکورہ یونین کونسلوں میں آلودہ پانی فراہمی کے حوالہ سے نشاندہی کی گئی مگر ارباب اختیار نے نوٹس نہیں لیا۔ شہریوں نے واسا سے اپیل کی ہے کہ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی کی پائپ لائنیں نالیوں سے گزرتی ہیں جس کے باعث لوگو ںبدبودار پانی پینے پ رمجبور ہیں۔پانی کی پائپ لائنیں فوری طورپر تبدیل کرکے عوامی مشکلات کا ازالہ کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :