Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی پارا چنار دھماکوںکی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں،قوم سفاک درندوںسے حساب لے گی،شہباز شریف

جمعہ 23 جون 2017 21:05

وزیراعلیٰ پنجاب کی پارا چنار دھماکوںکی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارا چنار کے طوری بازارمیں دھماکوںکی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے -وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے،وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں - انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اورقوم سفاک درندوںسے بہائے جانے والے قیمتی خون کا حساب لے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات