Live Updates

ایم پی اے تحریک انصاف شعیب صدیقی نے مردم شماری کے اعدادوشمار کو پبلک کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

جمعہ 23 جون 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے مردم شماری کے اعدادوشمار کو پبلک کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد کیمطابق ملک بھر میں 15مارچ سے 15مئی2017 تک چھٹی مردم شماری کی گئی لیکن آج تک اس حوالے سیعوام کے سامنے کوئی اعدادو شمار نہیں رکھے گئے۔انہی اعدادوشمار کو سامنے رکھتے ہوئے نئی حلقہ بندی کی جانی ہے اور ممبران اسمبلی کی تعداد کا تعین کیا جانا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مردم شماری کے اعدادوشمار فی الفور پبلک کیے جائیں کیوں کہ عوام میں اس حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات