ساہیوال، بھتیجی کا قتل ، چچا کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی گئی

جمعہ 23 جون 2017 21:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال ملک نور خاں نے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شہباز کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے جبکہ ایف آئی آر کے چھ ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا ۔ علاوہ ازیں عدالتی مفرور ملزم شان کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم شہبازسکنہ وارڈ نمبر19گئو شالہ نے 20ستمبر2014کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی حنا شہزاد کو قتل کر دیا تھااور خود ہی مدعی بن کر اپنے عزیزوں وسیم ،فاروق، فخر ،ندیم ،عثمان ،لیاقت اور شان کے خلاف تھانہ سٹی میںمقدمہ درج کروا دیا تھا ۔ مقتولہ کی والدہ فرزانہ شہزاد نے تفتیش میں شہباز کو مدعی نہیں بلکہ قاتل قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :