مسلم لیگ (ن) عوامی جمہوری جماعت اور جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے،رضوان احسان کھٹانہ

جمعہ 23 جون 2017 21:25

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی صدر یوتھ ونگ سمبڑیال رضوان احسان کھٹانہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جمہوری جماعت اور جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے، انہوںنے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا خود کو خاندان سمیت احتساب کے لیے پیش کرنا ملک میں حقیقی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تاریخ ساز ہے ، ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہے اورعوام سے کیے تمام وعدو ںکو پوراکرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بدولت ہی بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے اور آئندہ 2018؁ء کے جنرل الیکشن میں بھی جیت کر چاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :