علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر انیٹی نار کوٹکس فورس کی کاروائی

کروڑوں کی ہیروئن سمگل کرنے والی خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 21:32

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر انیٹی نار کوٹکس فورس کی کاروائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر انیٹی نار کوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی ہیروئن سمگل کرنے والی خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزمان عمرہ ادائیگی کے لئے جدہ جارہے تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ جانے والے ماں بیٹے نے ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش کی۔ جس کو انیٹی نارکوٹکس فورس نے ناکا م بنا دیا۔ دونوں ماں بیٹے سامان سے 3 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف فورس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :