رکن صوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی میر اعجازخان جکھرانی سے بھائی کی وفات پر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا فون پر اظہار تعزیت

جمعہ 23 جون 2017 21:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر میر اعجازخان جکھرانی سے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا فون تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر ،رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر میر اعجاز حسین جکھرانی سے بھائی مشہور ٹرانسپورٹرز میر فاروق خان جکھرانی کی وفات پر تعزیت کاسلسلہ جاری ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی جیکب آبادکے رہنماء میر فاروق خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا پی پی چیئر مین نے میراعجازحسین جکھرانی کو فون کیا اوربھائی کی وفات پران سے تعزیت کی انہوں نے مرحوم میر فاروق خان جکھرانی کی پارٹی اوراپنے علاقے کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کی تعریف کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے جبکہ گذشتہ رو ز اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی ،ایم این اے نفیسہ شاہ ،عبدالخالق جونیجو ،جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدرعبدالرحمن آفریدی،زاہد حسین رند ،خاوند بخش بھٹی ،وسیم عباس،آصف بھٹی ،علی محمد عوامی پارٹی کے دلمراد لاشاری،جماعت اسلامی جیکب آبادکے امیر اعجازمیمن ودیگرنے گھر جاکر تعزیت کی اورمرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔