صحبت پور ، ایف سی بلوچستان سبی اسکائوٹ 67ونگ کے زیراہتمام غریب روزہ داروں کیلئے افطار پارٹی کا انعقاد

جمعہ 23 جون 2017 21:43

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ماہ رمضان رحمتوں ،برکتوں کا مہینہ ہے ،اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے مسلمان روزہ رکھ کر عبادت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صحبت پور شہر میں ایف سی بلوچستان سبی اسکائوٹ 67ونگ کی جانب سے میجر وسیم کی قیادت میں غریب روزہ داروں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں روزہ داروںنے شرکت کی اور روزہ افطار کیا ،بعد ازاں میجر وسیم اور اسکی ٹیم نے غریب لوگوں میں ان کے بچوں کیلئے عید گفٹ تقسیم کئے،اس موقع پر میجر وسیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔

ایف سی بلوچستان سبی اسکائوٹ 67ونگ کی جانب سے مستحقین کو روزہ افطار کروایا گیا اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے اور اس موقع پر وطن عزیز کی خاطر خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔مستحقین شرکاء نے ایف سی بلوچستان کے اس اقدام کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائے۔

متعلقہ عنوان :