ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ‘ معمولی جرائم میں قید 15اسیران کی رہائی

جمعہ 23 جون 2017 22:29

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم خان کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ ‘ معمولی جرائم میں قید 15اسیران کی رہائی سمیت70خواتین اور کم سن قیدیوں میں سوٹس، کھلونے اور عیدی تقسیم کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم خان ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شوکت علی چودھری اور سیکرٹری زاہد سلیم باجوہ، سینئر سول جج سیالکوٹ شاہد حمید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد مدثر خان،جائنٹ سیکرٹری امان اللہ بھٹی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم خان نے خواتین کے بارک کے دورہ کے دوران اسیران خواتین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 52خواتین اسیران میں سوٹس ، ان کے ساتھ قید بچوں میں کھلونے تقسیم کئے اور صدر بار اور ضیاء چودھری کی جانب سے 70قیدیوں میں فی کس ایک ہزار روپے نقد عیدی بھی تقسیم کی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں قید اسیران کو آئندہ جرائم سے دور رہنے اور نماز بچگان ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو شب قدر اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک اللہ کی رحمتیں طلب کرنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا مہینہ ہے اس ما ہ بابرکت میںزیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ سے مغفرت طلب کرنی چاہیئے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم خان نے جیل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بھی عیادت کی اور ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ وہ اسیران کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں ۔

انہوں نے کہاکہ 2ہزار قیدیوں کیلئے کم از کم ایک اور ڈاکٹر کی ضرورت ہے جس کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، جیل کے کچن کے انسپکشن کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ اشیائے خورد نوش کے معیار کی پڑتال کی ۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ خواتین کے بارک میں پی سی او کی سہولت کا جلد از جلد اجراء کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :