پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کوئٹہ بم دھماکہ بدترین دہشتگردی قرار دے دیا ، دہشتگردوں کہ تمام نیٹ ورکس بلا امتیاز ختم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جائیں،مذمتی بیات میں مطالبہ

جمعہ 23 جون 2017 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے دھماکے اور اس میں پولیس سمیت13افراد جاں بحق ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کو بدترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کہ تمام نیٹ ورکس بلا امتیاز ختم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جائیں۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ مذمتی بیان میں کہہ ہے تھے کہ پشتونخوامیپ دہشتگردی کی ہر شکل کی سخت مخالف ہے اور اسے انسانیت اور معاشرے کیلئے تباہ کن سمجھتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نہ ان کا انسانیت سے کوئی تعلق ہوتا ہے بلکہ وہ اپنے مذموم عزائم کیلئے معصوم وبے گناہ عوام کو نشانہ بناتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں ہوسکتا جب تک ریاست اپنی پالیسی کو واضح نہ کردے اور اچھے اور برے دہشتگردوں کی تمیز کیئے بغیر اقدامات نہیں کرتی۔ بیان میں شہید ہونیوالوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :