امریکا، اسرائیل اور اس کے عرب حواریوں کو جائے پناہ نہیں ملے گی، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے، مجلس وحدت مسلمین
جمعة الوداع عالمی یوم القدس کی مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں ہزاروں حریت پسندو ں نے شرکت کی
جمعہ 23 جون 2017 22:42
(جاری ہے)
شرکائے القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کا بانی اور موجد ہے جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے، انہوںنے کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہاہے جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہاہے، ان کاکہنا تھا کہ امریکی سربراہی میںنام نہاد مسلم حکمرانوں کو اکھٹا کرکے اسرائیل کا تحفظ کرنے کے لئے اتحاد تشکیل دئیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف مظلوم فلسطینی اور مسلمانوں کا اہم مقدس مقام قبلہ اول آزادی کے انتظار میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چھ برس تک شا م اور عراق سمیت دیگر مقامات پر داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے بعد امریکا اور اسرائیل نے اب براہ راست مسلم امہ کے حکمرانوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کا ارادہ کر لیا ہے اور اب نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایران کے بعد قطر کو دشمن ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے جبکہ وہ وقت بھی دور نہیں کہ یہی امریکی عرب حواری پاکستان کے خلاف سازشو ں کا جال بنانا شروع کر دیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کا تقاضا ہے کہ پاکستان امریکی و اسرائیلی قیادت میں بنائے جانے والے نام نہاد اسلامی ملٹری الائنس سے فی الفور باہر آ ئے راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تکفیری جماعتیں پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور یہ خارجی روزانہ پاکستان کی مظلوم عوام کیے خون سے ہولی کھیلتے ہیں انہوں نے آج کوئٹہ اور پاراچنار میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ایسے امریکہ و اسرائیل کی کاروائی قرار دیا اور ان واقعات میں شہید ہونے والے افراد اظہار ہمدردی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا تکفیری جماعتوں کی سر پرستی ختم کرکے ان ظالموں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے ۔علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی عرب حواریوں کے ہاتھوں امت کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے پوری مسلم امہ کو متحد ہو کر جد وجہد کریں تا کہ امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔انہوںنے مزید کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ناگزیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر شرکا نے امریکا مردہ باد ، اسرائیل نا منظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم سمیت برطانوی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔داد مرکزی آزادی القدس ریلی میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں جس میں مطالبہ کیا گیا کہ آج کا یہ اجتماع مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے ، اور اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ فلسطینی ایک حریت پسند قوم ہے جو غاصب صیہونیوں سے اپنی مادر وطن کی آزادی کی جد وجہد کر رہے ہیں۔ ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ حماس ، حزب اللہ ، جہاد اسلامی اور پاپولر فرنٹ سمیت دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہ دہشت گرد نہیں بلکہ اصل دہشت گرد امریکا اور اسرائیل ہیں۔ہم آل سعود کی طرف سے دہشت گرد گروہ داعش اور النصر ہ سمیت القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گرہوں کی سرپرستی کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی و اسرائیلی سرپرستی میں بننے والے نام نہاد اسلامی ملٹر ی الائنس سے فی الفور دستبردار ی کا اعلان کرے۔ہم پاکستان میں جاری دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، بالخصوص آج کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں شہید ہونے والوں کے ساتھ بھرپور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم پاکستا ن کے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو تکفیری جماعتوں کی سرپرستی بند کی جائے۔ہم کوئٹہ ، کراچی ، پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تکفیری جماعتوں کے خلاف فوج کی نگرانی میں بے رحمانہ آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم سعودی عرب ، کویت ، بحرین، امارات اور دیگر ممالک کی طرف سے اسلامی ملک قطر کی اقتصادی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قطر پر عائد کی جانی والی غیر انسانی پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ہم یمن پر جاری سعودی جارحیت اور آل سعود کے جنگی جرائم کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادر ی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یمن پر سعودی جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہم بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرینی عوا م کے حقوق کی سنگین پائمالی پر مذمت کرتے ہیں او ر اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارو ں سے اپیل کرتے ہیں کہ آل خلیفہ کے جرائم کو روکنے اور بحرینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہم نیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کی بلا جواز گرفتار ی کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ ابراہیم زکزکی کی فی الفور رہائی یقینی بنائی جائے ۔ ہم شام اور عراق میں امریکی و صیہونی پیداوار داعش کی شکست پر شامی اور عراقی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ہم اقوام متحد ہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی ناکہ بندی فی الفور ختم کروائی جائے اور غزہ میں خوراک و دیگر بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ہم مصر کی جانب سے غزہ کی سرحدو ں کو بند کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مصر حکومت غزہ کی سرحد کو فلسطینیوں کے لئے کھول دے۔ہم آخر میں ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں جاری آزادی و حریت کی جد وجہد میں مصروف عوام بالخصوص فلسطین، کشمیر، لبنان، عراق، شام، لیبیا، یمن، بحرین، نیجیریا، برما، افغانستان سمیت دیگر تحریکوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.