ْدہشتگردی کو نیست و نابود کرنے کا واحد ٹارگیٹ ہی اس قوم کا مقصد ہونا چاہیئے ، بلاول بھٹو

جمعہ 23 جون 2017 22:44

ْدہشتگردی کو نیست و نابود کرنے کا واحد ٹارگیٹ ہی اس قوم کا مقصد ہونا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار اور کوئٹہ میں جمع الوداع کے موقعے پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے بھیانک حملوں کے باعث پوری قوم سکتے میں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردی کو نیست و نابود کرنے کا واحد ٹارگیٹ ہی اس قوم کا مقصد ہونا چاہیئے اور اپنی بقا اور موجودہ و مسقبل کی نسلوں کو بچانے کی خاطر دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کا خود نشانہ بننے کی باعث، اس کی پارٹی کی قیادت اور کارکنان اس غم کی گہرائی کو سمجھتے ہیں، جسے حالیہ حملوں کے متاثر خاندان جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے پارا چنار اور کوئٹہ دھماکوں کے متاثر خاندانوں سے بھرپور یکجہتی اور ھمدردی کا اظہار بھی کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے دھماکوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور زور دیا کہ زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :