اسلام آباد سمیت ملک بھر فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں ریلیاں

وفاقی دارالحکومت میں،، یوم القدس یوم اسلام ،، ریلی نادرا چوک سے اقوام متحدہ کے دفتر تک نکالی ہوٹل گئی ریلی میں سیاسی ،سنی و شیعہ مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی میںمظاہرین اسرائیل اور امریکہ کے علامتی تابوت بھی سڑکوں پر گھسیٹے رہے

جمعہ 23 جون 2017 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس کے تحت ریلیاں نکالی گئیں اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے نظر آتش کیے گئے ،ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ،، یوم القدس یوم اسلام ،، کے نام سے ریلی نادرا چوک سے اقوام متحدہ کے دفتر تک نکالی گئی، ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، احتجاجی ریلی میں نواجوان مظاہرین اسرائیل اور امریکہ کے علامتی تابوت سڑکوں پر گھسیٹے رہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں اسلم ، سید ثاقب اکبر، امین شہیدی، آصف لقمان قاضی،کاشف چودھری، شمس الرحمان سواتی ، سید رضا شاہ، عارف واحدی، ناصر شیرازی ، سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ، ریلی میں خواتین ، بچے بھی شریک ہوئے مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے حماس کے بانی شیخ یسین کی تصویرکا پوسٹر اٹھا رکھا تھا اسکے ساتھ ریلی میں شریک مختلف جماعتوں کے کارکنوں نے فلسطین اور اپنی جماعتوں کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے القدس اور کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی سن لو امریکیو ہم تمہاری موت ہیں امریکہ کا جو یار ہے اسلام کا غدار ہے حماس اور اخوان المسلمون کا جو دشمن ہے وہ اسلام کا دشمن ہے کے شدید نعرے بازی کی گئی۔