نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر سکھرکی جانب سے لوگوں کی کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے گشتی ٹیمیوں کے شیڈول کا اعلان

جمعہ 23 جون 2017 23:03

سکھر۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر سکھرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نادارا کی گشتی ٹیمیں 3سے 31جولائی تک ضلع کی مختلف یو نین کونسلوں میں جا کر لوگوںکو کمپیوٹرائز شناختی کارڈ جاری کریںگے، اس سلسلہ میں خواہشمند افراد جن کے پاس کمپیوٹرائز شناختی کارڈ موجود نہیںہیں ٹیموں سے رابطہ کریں، پروگرام کیمطابق گشتی گاڑی 3سے 6جولائی تعلقہ ٹھری میر واہ کی یوسی جلالانی میں 19سے 21جولائی یو نین کونسل جعفر خان میں اور24سی26جولائی تک تعلقہ ٹھری میر واہ کی یونین کونسل میں موجود رہے گی، اسی طور 27سے 31 جولائی تک تعلقہ کوٹ ڈیجی کی یوسی باکو میں اور 3جولائی سے 4جولائی تک تعلقہ صوبوڈیرو کی یوسی ہنگورجا میں ، 5جولائی کو تعلہ گمبٹ کی یو سی درازہ شریف میں 6سی12 جولائی تعلقہ صوبو ڈیرو کی یو سی سگیوں ،13سی18جولائی تعلقہ کنگری کی یو سی ڈڑب مہیر شاہ، 19سے 25جولائی تعلقی کنگری کی یو سی موہل اور 26سی27جولائی یو سی راہوجا 28جولائی ییو سی باقو اور 31جولائی کو تعلقہ خیرپور کی یونین کونسل موری میںلوگوں کی شناختی کارڈ بناکر دینے کیلئے موجود ہونگی۔

متعلقہ عنوان :