ڈپٹی کمشنر نے طوفان بادوباراں میں جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد میں مجموعی طورپر 35 لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیک فراہم کردیئے

جمعہ 23 جون 2017 23:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے طوفان بادوباراں میں جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد میں مجموعی طورپر 35 لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیک فراہم کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے احمد پور سیال میں رکن صوبائی اسمبلی نجف عباس سیال جبکہ تحصیل شورکوٹ میں ایم پی اے خالد غنی کے ہمراہ مالی امداد کے چیک وارثان کے گھروں میں جاکر زبیدہ مائی ، غلام قا سم، اعجاز مائی ،اصغر علی ،محمد سلیمان وغیرہ کے حوالہ کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مالی امدادانسانی جان کا نعم البدل تو نہیں تاہم ضلعی انتظامیہ انکے دکھوں میں برابر کی شریک ہے جنہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ انہوںنے جاں بحق ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :