دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہماری اولین ترجیح ہے ، فرانس

ہفتہ 24 جون 2017 12:08

دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہماری اولین ترجیح ہے ، فرانس
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اس وقت شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ترجیحات میں شامل ہے۔ تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے مزید کہا کہ اب بشاراسد کی اقتدار سے برطرفی پیشگی شرط شمار نہیں ہوتی کیونکہ کوئی بھی ان کا قانونی اور جائز متبادل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

فرانس کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ کوئی بھی چیز دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے زیادہ موثر نہیں ہے اور اس سلسلے میں تمام فریقوں خاص طور سے روس کا تعاون ضرروی ہے۔میکرون نے اپنی دوسری ترجیح شام کو تقسیم سے روکنا قرار دیا اور کہا کہ بحران شام کے لئے سیاسی و سفارتی روڈ میپ موجود ہونا چاہئے۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی نے بھی ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اب شام میں بشار اسد کی برطرفی امریکہ کی ترجیح نہیں رہی۔گذشتہ چھے برسوں سے دہشت گردوں کے ہاتھوں شامی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی کے باعث بہت سے مغربی حکام نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب بشاراسد کی برطرفی شام میں ان کے ملکوں کی ترجیح نہیں رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :