روسی صدر نے ٹرمپ کی فتح کیلئے آپریشن کا حکم دیا ،ْ امریکی اخبار

ہفتہ 24 جون 2017 12:23

روسی صدر نے ٹرمپ کی فتح کیلئے آپریشن کا حکم دیا ،ْ امریکی اخبار
ماسکو /نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی انتخابات سے بہت پہلے ہی سی آئی اے کے علم میں تھا کہ روسی صدر نے ٹرمپ کو فتح دلانے کیلئے آپریشن کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ سی آئی اے کے پاس گزشتہ سال اگست میں ایسی انٹیلی جنس معلومات تھیں جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ذاتی طور پر ایک آپریشن کا حکم دیا تھا جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں فتح دلانا تھااخبار کے مطابق اس حوالے سے اس وقت کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا مگر انتظامیہ نے انتخابات کے حوالے سے سخت ایکشن لینے کے بجائے صرف روسی صدر کو خبردار کیا اور اس پر مطمئن ہو کر بیٹھ گئے تھے۔

جب صدر ٹرمپ غیر متوقع طور پر صدر منتخب ہوگئے تو اس وقت انٹیلی جنس حکام نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی سخت ایکشن لے لینا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :