پنجاب فوڈاتھارٹی کی مختلف شہروں میں مضر صحت اجراء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں

لاہور ‘ ملتان شیخوپورہ اور فیصل آباد میں متعدد بیکریوں ے پروڈکشن یونٹس سیل ‘بیکریوں کو جرمانہ بھی

ہفتہ 24 جون 2017 12:27

پنجاب فوڈاتھارٹی کی مختلف شہروں میں مضر صحت اجراء کے استعمال اور صفائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پنجاب فوڈاتھارٹی نے مختلف شہروں میں مضر صحت اجراء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں کی ہیں۔ لاہور ‘ ملتان شیخوپورہ اور فیصل آباد میں متعدد بیکریوں ے پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا جبکہ کچھ بیکریوں کو جرمانہ بھی کر دیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق مٹھائی ے نام پر زہر بیچنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کاررائی کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق بندو خان سویٹس کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ حافظ اور رائل سویٹس کو 50,50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ جاوید سویٹس کو بھی سیل کر دیا گیا۔ مزید کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان اور شیخوپورہ میں بھی متعدد بیکریاں سیل کر دی گئیں۔ ناقص انتظامات پر فیصل آباد کی 5 بیکریوں کو سیل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں شاہد سویٹس سیل ‘ 6 یونٹس کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کر دیاگیا۔ کارروائیاں مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کی گئیں۔ …