آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی

ہفتہ 24 جون 2017 12:54

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا 2 جولائی کو بھارت، چوتھا 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ 7واں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم میں عائشہ ظفر ،ناہیدہ بی بی ،میرینہ اقبال ،بسمعہ معروف ،جویریہ خان ،سعدیہ نین، فاطمہ عابدی ،سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثناء میر ( کپتان )،کائنات امتیاز ،عثماویہ اقبال کھوکھر ،ناصرہ سندھو،غلام فاطمہ ،سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)،صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )،ابرار احمد ( ٹرینر)محمد زبیر احمد ( ویڈیو اینالسٹ)،شاہد انور ( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر اور مینجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی جیت کے خواب کو عملی شکل دینے کے لئے قومی ٹیم پوری جان لڑادے گی اورتمام کرکٹر ز اپنی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشن پر مشتمل ہے اور وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ہے اوردوسرا ٹارگٹ فائنل جیتنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :