ملاوٹ کرنا قانونی، اخلاقی اور شرعی جرم ہے ، اس ضمن میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی، ڈپٹی کمشنر سرگودہا
ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور جہاد کر کے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،لیاقت علی چٹھہ
ہفتہ 24 جون 2017 13:46
(جاری ہے)
اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی اس مہم کا حصہ بنیں اور ایسے لوگوں کو سخت سزا دلوائیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ملاوٹ کے بارے آگاہی کیلئے شہر بھر میں نمایاں مقامات پر بینرز لگانے ‘ کیبل اور اخبارات میں اشتہار دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا سعید لغاری نے کہا کہ حکومت انسانی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرئے گی او راس حوالے سے قانون پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پیور فوڈ آرڈی نینس کی اردو میں کاپیاں حاصل کر کے تاجروں میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ وہ قانون کے مطابق اپنا کاروبار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز میں ملاوٹ یعنی دودھ ‘ دیسی گھی ‘ اچار ‘کیچپ ‘ چائے کی پتی ‘ ہلدی ‘ سرخ مرچ ‘مصالحہ جات ‘ آئس کریم ‘ کولڈ ڈرنکس اور باقی کھانے پینے کی اشیائے میں ملاوٹ کو ہر گز برداشت نہیںکیا جائے گا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر چوہدری اسلم نے کہاکہ حدیت قدسی ہے کہ ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں اگر اس پر عمل کیاجائے توہو نہیں سکتا کہ انسان کا کاروبار نہ چلے ۔ انہوں نے کہاکہ ملاوٹ کرنا ہر معاشرے میں جرم سمجھاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ متوازن غذا صاف ہوا او رپانی عوام کاحق ہے او رحکومت اس امر کو یقینی بنارہی ہے کہ ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی لوگوں تک پہنچ سکے ۔ملاوٹ کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہونے سے آج ہمارے ہسپتال بھر ے پڑے ہیں ۔ ڈی ایچ او نے مزید کہا کہ سرگودہا واحد ضلع ہے جہاں یہ کاوش کی جارہی ہے کہ لوگوں میں ملاوٹ کے با رے شعور بیدار کیا جاسکے۔ آگاہی مہم کا مقصد تاجروں کو ایک جرم سے بچانا ہے بصورت دیگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما شاہین احسان مغل نے انتطامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ملاوٹ کے خلاف شروع کی گئی مہم میں انتظامیہ کے ہر اول دستے کے طو ر پر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.