بالی وڈ اداکار گوندا بھی فلم جگا جاسوس کا حصہ ہوں گے

ہفتہ 24 جون 2017 14:16

بالی وڈ اداکار گوندا بھی فلم جگا جاسوس کا حصہ ہوں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) بالی وڈ اداکار گوندا بھی فلم جگا جاسوس کا حصہ ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گوندا کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اداکار فلم جگا جاسوس کا حصہ ہوں گے،اداکار فلم میں مختصر لیکن اہم کردار نبھا رہے ہیں،ان کی فلم میں حلیے کی تصویر فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی ہے،وہ پنڈت کا روپ دھارے نظر آ رہے ہیں،اس تصویر کو ان کے سینکڑوں چاہنے والے دیکھ اور پسند کر چکے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار رنبیر کپور اور کترینا کیف شامل ہیں،فلم 14 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :