پنجاب کابینہ میں مزید توسیع ،ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 24 جون 2017 14:23

پنجاب کابینہ میں مزید توسیع ،ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے صوبائی وزیر کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی ،ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے گورنر ہائوس میں ایک سادہ اور پرُوقار تقریب میں ڈاکٹر مختار احمد سے حلف لیا ۔ قبل ازیں سیکرٹری آئی اینڈ سی پنجاب عاصم اقبال نے صوبائی وزیر کی تقرری کا حکم نامہ پڑ ھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی شمولیت کے بعد صوبائی کابینہ میں وزراء کی تعداد 34ہوگئی ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر کے اہل خانہ ، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،شیخ علائولدین، ارکان اسمبلی افضل کھوکھر،سجاد گجر ،صوبائی سیکرٹریزاور اعلی افسران نے شرکت کی ۔ قا ئمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے ڈاکٹرمختار احمد بھرت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد بھرت پبلک اکائونٹس کمیٹی llکے چیئرمین تھے ۔

متعلقہ عنوان :