انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

ہفتہ 24 جون 2017 15:45

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں کل آمنے ..
کارڈف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل اتوار کو کارڈف میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

میزبان انگلش ٹیم نے پروٹیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن جنوبی افریقن ٹیم نے دوسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی اب دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج مدمقابل ہوں گی۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کیلئے فیصلہ کن میچ برابر اہمیت کا حامل ہے، دونوں ٹیموں کی کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں اسلئے اس میچ میں بھی کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :