آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی

ہفتہ 24 جون 2017 15:45

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل اتوار کو جنوبی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کل اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا 2 جولائی کو بھارت، چوتھا 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ 7واں اور ا?خری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم میں عائشہ ظفر ،ناہیدہ بی بی ،میرینہ اقبال ،بسمعہ معروف ،جویریہ خان ،سعدیہ نین، فاطمہ عابدی ،سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثناء میر ( کپتان )،کائنات امتیاز ،عثماویہ اقبال کھوکھر ،ناصرہ سندھو،غلام فاطمہ ،سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم ا?فیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)،صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )،ابرار احمد ( ٹرینر)محمد زبیر احمد ( ویڈیو اینالسٹ بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :